چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں چرچ پر حملہ کے مقتولین کے ورثااور زخمیوں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کے لئے 11مئی کی تاریخ مقرر کردی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:44

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار  نے بلوچستان میں چرچ پر حملہ کے مقتولین کے ورثااور ..
اسلام آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے بلوچستان میں مسیحی کمیونٹی کے چرچ پر 17دسمبر 2017کی حملے کے مقتولین کے ورثااور زخمیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کے لئے 11مئی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس میاںثاقب نثار نے بلوچستان میں 17دسمبر 2017کو مسیحی کمیونٹی کے چرچ پرحملے کے مقتولین کے ورثااور زخمیوں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملہ کی11مئی کی کوئٹہ رجسٹری برانچ میںسماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ چرچ کی مرمتی کے پیسے بھی جاری نہیں کئے گئے۔