پولیس کاسرچ آپریشن ،3مشتبہ افرادگرفتار

ہفتہ مئی 17:51

پولیس کاسرچ آپریشن ،3مشتبہ افرادگرفتار
ملتان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت مقامی پولیس نے تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے عباس پورمیں سرچ آپریشن کیاجس میں 3مشتبہ افراد گرفتارجبکہ 11ناجائز ہتھیاربرآمدکرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ آپریشن سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پرکیاگیا۔آپریشن کے دوران 38گھروں کی تلاشی اور62افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔گرفتارافرادکے نام اوران کی پارٹی وابستگی صیغہ راز میں رکھی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :