عرفان صدیقی کی نئی تصنیف کی تقریب رونمائی کل ہوگی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:51

ملتان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) معروف کالم نگار ،ادیب ،شاعراوروزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی نئی تصنیف ’’جوبچھڑگئے ‘‘کی تقریب رونمائی (کل)6مئی کوملتان ٹی ہائوس میں منعقدہو گی جس کی صدارت گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون وانصاف بیرسٹر ظفراللہ خان اورصدرادارہ فروغ قومی زبان افتخار عارف ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنامورقلم کار ان کی کتاب پراظہارخیال کریں گے ۔