مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی چرا لیے گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 17:51

عارفوالا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی چرا لیے گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوںبیلی دلاور کے رہائشی محمدزمان سے موٹرسائیکل سوار مشتاق نے کے نزدیک نقدی 20ہزار روپے چھین لیے ،غلہ منڈی میں محمدعباس کے ملازم زوہیب نے نقدی اور موبائل فون کل مالیت70500 روپے چرالیے، محلہ اوبلاک میں عثمان اسلم کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل مالیت 50ہزار روپے نامعلوم افراد لے گئے جبکہ نواحی گائوں بلاڑہ حسنکا میں نوراحمد کے احاطہ مویشیاں سے اسحاق اور توگا 3 کس ساتھیوںسے ملکر دوعدد بھینس مالیت پانچ لاکھ روپے چرالی اور نواحی گائوں 89/EBمیں محمداصغر کے احاطہ مویشیاں سے ریاض ، سلیم ، امداد ،غیاث، مظہر اور اشرف نے دوعدد گائے مالیت380000 روپے چوری کرلیں، الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔