نرسوں کا عالمی دن12 مئی کو منایا جائے گا

ہفتہ مئی 17:51

عارفوالا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںنرسوں کا عالمی دن12 مئی کو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے شعبہ طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرکے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز اور بڑے شہروں میں خصوصی پروگرامز ، کانفرنسز ،سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں، اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے جبکہ مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس روزالیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشرا ورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچرشائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :