امیر الدین میڈیکل کالج پی جی ایم آئی میں ماحولیات کے مسائل پر آگہی کیلئے تقریب

ہفتہ 5 مئی 2018 17:46

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امیر الدین انوائرنمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام امیر الدین میڈیکل کالج لاہور میں آل پاکستان انوائرنمنٹ فیسٹا 18 کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے طلباو طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ایونٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد نواز چوہا ن ، پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹی، ڈاکٹر تنویرشہزاداور مجتبیٰ بکرتھے ۔

اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد میں ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ۔ ہمارے ہاں عام لوگ روز بروز بگڑتے ہوئے ماحول، آلودگی کے مسائل ،گندگی ، دھویں اور شور کی وجہ سے انسانی زندگی کو درپیش مسائل سے زیادہ آگاہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ماحولیات اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث ایشو بن چکا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ہاں سماجی اور حکومت دونوں سطحوں پر اس بارے میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ایونٹ میں ماحولیات کے موضوع پر مضمون نویسی، تصویری نمائش ، گملوں کی سجاوٹ، ڈسپلے کارڈز اور موضوع پر سوالات کے مقابلے کروائے گئے۔ مہمانان خصوصی نے جیتنے والے طلباو طالبات کو انعامات سے نوازا ۔ماہرین ماحولیات اور مہمانان خصوصی نے ماحولیات کے مسائل پرروشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے گردو نواح میں ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے آرگنائزرز میں ردا اصغر، قاصداحمد باجوہ ،زبور احمد ، سمین مقصود خان، سعدیہ اقبال ،حماد عارف، ابوبکر سندھو، فیصل نعیم، نوریز بشارت اور عمر رانا شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :