Live Updates

تحریک انصاف نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

7 روز میں معافی مانگیں ورنہ 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائیگا ‘ متن

ہفتہ 5 مئی 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) تحریک انصاف نے وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

قانونی چارہ جائی کے تحت لیگل نوٹس تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کو بھجوا یا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ دوسری صورت میں ان کے خلاف 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات