پنجاب پولیس کا دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

دہشتگردوں ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کیلئے نائٹ ویژن گوگلز خریدے جائیں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اب دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد رات کے اندھیرے کا فائدہ بھی نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ پولیس نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے نائٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 24 نائٹ ویژن گوگلز خریدیں جائیں گے، نائٹ ویژن گوگلز رات کی تاریکی میں خصوصی آپریشن کیلئے استعمال ہوں گے۔پولیس حکام نے بتایا کہ نائٹ ویژن گوگلز کی خریداری کیلئے 72 لاکھ روپے بجٹ رکھا گیا ہے، ایک نائٹ ویژن گوگلز کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا، نائٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پولیس کو سیمپلز جمع کروا دیئے، ٹیکنیکل بڈز کے بعد ٹینڈرز کا اجراء ہوگا، کم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔