Live Updates

عمران نیازی اقتدار کیلئے پاگل ہوگئے ہیں، جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکارڈقائم کردیئے ہیں، مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھے تو جا سکتے ہیں حقیقت میںوزیر اعظم نہیں بن سکتے، حاجی شاہجہان،نورخان اخوندزادہ

ہفتہ 5 مئی 2018 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن نائب صدر حاجی شاہجہان ، جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اور لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان نے کہاہے کہ عمران نیازی اقتدار کے لیے پاگل ہوگئے ہیں، انہوں نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکارڈقائم کردیئے ہیں،ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھے تو جا سکتے ہیں لیکن حقیقت میںوزیر اعظم نہیں بن سکتے، احتساب کے نام پر نواز شریف اوردیگرلیگی رہنماؤں کی الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، احتساب صرف شریف خاندان یا ن لیگ کے رہنماؤں کا ہی نہ کیا جائے بلکہ بلا تفریق سیاسی مہروں اور لاڈلوں کا بھی کیا جائے۔

ہفتہ کوجاری بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر الیکشن میں ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کے عوام اس روش اورغیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کوبرداشت نہیں کریںگے،مخالفین ن لیگ کی مقبولیت سے پریشان ہیں،پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کرکے ناکام جلسہ کرنے والوں کو صادق آباد کے جلسے سے اپنی نام نہاد مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،دن کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سیاسی لحاظ سے انتہائی باشعور ہیں اور وہ نوازشریف کے خلاف صف آراء ہونے والی سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں کے کردار اور کارکردگی دونوں سے بخوبی واقف ہیں ۔کردار اور کارکردگی کے دونوں محازوںپر جیت صرف اور صرف مسلم لیگ(ن)اور نوازشریف کی ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکروہ فریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔

نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی، عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی،اب قوم ان سے حساب لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات