ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن(ر)فرید الدین مصطفی کا آڈیٹوریم ہال میں قائم میڈیا سیل کا دورہ

ہفتہ 5 مئی 2018 17:48

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن(ر)فرید الدین مصطفی اور ایس ایس پی جامشورو پرویز احمد عمرانی کا محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے حضرت لال شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کی کوریج کے لئے آڈیٹوریم ہال میں قائم میڈیا سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد مصطفی میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر کاکا نے میڈیا سیل سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیل کے ذریعے نہ صرف عرس مبارک کی تقریبات کو میڈیا کے ذریعے تشہیر دی جارہی ہے بلکہ صحافی دوستوں کو بھی بروقت خبریں، تصاویر اور وڈیوز بھیجی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سہون میں موجود زرائع ابلاغ کے تمام اداروں کے نمائندوں کے مشکور ہیں جوکہ اتنی شدید گرمی کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات صحافیوں کو عرس مبارک کی کوریج کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :