سندھ رینجرز کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک سینٹرز ، ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا انتظام

ہفتہ مئی 17:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان رینجرز ((سندھ))کی جانب سے صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر عوام کی سہولت کے لیے ہیٹ اسٹروک سینٹرز اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ترجمان سندھ ریجرز کے مطابق یہ سینٹرز 4 اور 5 مئی کو شہر میں ملیر 15، ٹول پلازہ، افغان کیمپ، کراچی یونیورسٹی، سنگر چورنگی، بیت الحمزہ لانڈھی، مین گیٹ پاکستان مشین ٹول فیکٹری، اللہ والی چورنگی، گلشنِ حدید، جامعہ کالج،اورنگی ٹان، گلشن بہار،ناظم آباد، ایف سی ایریا، ناگن چورنگی،پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد اور مواچھ گوٹھ ، ملیر ہالٹ، کالا بورڈ،بھٹائی آباد،کچی آبادی، ذکریا گوٹھ،ملیر ، بہادر آباد چورنگی،نزدسول سنٹر ،نیپا چورنگی ،ملینیم مال،جوہر چورنگی، موسمیات چورنگی،مسکن چورنگی ،سلور جوبلی گیٹ ، سمامہ چورنگی،سفاری پارک اوراللہ دین پارک پر قائم کئے گئے جبکہ اندرونِ سندھ سرکٹ ہاس روڈ لاڑکانہ،گورنمنٹ ہائی اسکول جی ٹی روڈ میر پور خاص،مریم توپ چوک اولڈ نیشنل ہائی وے روڈ خیر پور،نیو بس اسٹینڈ سکھر، بیری چوک روہڑی، کھپرو،اتھنگو، چونڈکو، ڈیپلو، اللہ والا چوک ڈیپلو سٹی،سیہون شریف،ہیرا آباد نزدسنٹرل جیل حیدر آباد،قاسم آباد،ٹنڈو جام،لطیف آباد نمبر10،فتح چوک،نگر پارکر اورویروا ہ قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام سینٹرز میں پاکستان رینجرز ((سندھ))کے ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے عوام کو ہیٹ اسٹروک کی صورت میں طبی امداد کے ساتھ ساتھ اس سے بچنے کے لئے آگاہی بھی فراہم کی گئیں۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیاہے۔