نوازشریف کس سے رابطے میں ہیں،شیخ رشید

ہوسکتا ہے کہ 40یا 45ایم این ایز چوہدری نثار کے ساتھ ہیں، چوہدری نثار نے جو کہا وہ قوم کی آواز ہے۔چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پرردعمل

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ مئی 17:55

نوازشریف کس سے رابطے میں ہیں،شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ایم کیوایم لندن سے رابطے میں ہیں،ہوسکتا ہے کہ 40 یا 45 ایم این ایز چوہدری نثار کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوتھوڑی دیر بعد عقل آتی ہے۔۔نوازشریف ایم کیوایم لندن سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار ایک ایک آزاد گروپ کولیڈکررہے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ 40 یا 45 ایم این ایز چوہدری نثار کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے آج جوبھی کہا ہے کہ وہ قوم کی آواز ہے۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہد محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے نوازشریف کے بیانیئے کوڈان لیکس ٹو کہا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے کس طرف اشارہ کیا کہ وزیراعظم اس کی وضاحت کریں۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ میں پڑنے والی دراڑیں واضح ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اداروں پرتنقید سے متعلق وضاحت ضروری ہے۔۔ن لیگ ایک طرف اقتدار کے مزے اور دوسری طرف تنقید کررہی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چودھری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کونیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلا س بلانے کا مشورہ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوآرمی چیف، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی کوبلانا چاہیے تھا، اور ان کے سامنے تمام مسائل کوسامنے رکھنا چاہیے تھا،نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور اس مسئلے کوحل کروائیں، شکوک وشبہات ڈالے گئے ہیں کہ ایک مخلوق ہے جس کاپاکستانی سیاست میں عمل دخل ہے،یہ توڈان لیکس کودوبارہ واپس لایا جارہا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے ساتھ میری کثرت کیساتھ ملاقات ہوتی ہے۔میں جب بھی لاہور جاتاہوں ان سے ملتاہوں۔میری شہباز شریف سے ملاقات کوبڑا بڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔میری نوازشریف سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔آخری میٹنگ ہوئی اس کے بعد نوازشریف نے مجھے یا میں نے ملاقات کی بات نہیں کی۔