فرینڈز ویلفئیر ٹرسٹ علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کو علاج معلاجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے، سہیل امان

ہفتہ 5 مئی 2018 18:06

راولپنڈی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ایئر چیف مارشل(ریٹائرڈ)سہیل آمان نے کہاہے کہ فرینڈز ویلفئیر ٹرسٹ ایک ایسا غیر سیاسی اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کو علاج معلاجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ ایئر فورس کی جانب سے اس داروے میں تعینات عملے کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ ایسے مریض جن کے پاس علاج کروانے کے پیسے نہیں ہوتے ان کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اب خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فرینڈز ویلفئیر ٹرسٹ عمارت کی توسیع منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ٹرسٹ کے چئیرمین قائم علی شاہ،کویت کے سفیر ،سعودی سفیر نواب بن سعید ،ممبر کینٹ بورڈ حافظ حسین احمد اور ٹرسٹ کے ڈاکٹرز و عملہ بھی موجود تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ کویت اور سعودی عرب کے تعاون کے ساتھ مخیر حضرات کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈز کی وجہ سے غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فرایم کر رہا ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں اضافے ہونے کے بعد فرینڈز ہسپتال میں جدید قسم کی مشبینری اور آلات کی تنصیب میں توسیع کر دی گئی ہے۔