ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ کے واقعہ میںدو افراد جاں بحق،دو زخمی ہوگئے

ہفتہ 5 مئی 2018 18:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ماہڑہ اڈا پر فائرنگ کے واقعہ میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدو د میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سکنہ کینٹ اپنی گاڑی میں اراضی پر جارہے تھے کہ ماہڑہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے منظور انصاری موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ ان میں سے ایک زخمی حافظ اللہ داد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے واقعہ کے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔