رینجرز کی جانب سے کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا قیام

ہفتہ مئی 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کی انتظام کیا گیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر 15، ٹول پلازہ،افغان کیمپ، کراچی یونیورسٹی،سنگر چورنگی، بیت العمزہ لانڈھی، مین گیٹ پاکستان مشین ٹول فیکٹری، اللہ والی چورنگی، گلشنِ حدید، جامعہ کالج،اورنگی ٹان، گلشن بہار،ناظم آباد، ایف سی ایریا، ناگن چورنگی، پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد اور مواچھ گوٹھ ، ملیر ہالٹ، کالا بورڈ،بھٹائی آباد،کچی آبادی، ذکریا گوٹھ،ملیر ، بہادر آباد چورنگی،نزدسول سنٹر ،نیپا چورنگی ،ملینیم مال،جوہر چورنگی، موسمیات چورنگی،مسکن چورنگی ،سلور جوبلی گیٹ ، سمامہ چورنگی،سفاری پارک اوراللہ دین پارک ،ندرونِ سندھ میں سرکٹ ہاس روڈ لاڑکانہ،گورنمنٹ ہائی اسکول جی ٹی روڈ میر پور خاص،مریم توپ چوک اولڈ نیشنل ،ہائی وے روڈ خیر پور،نیو بس اسٹینڈ سکھر، بیری چوک روہڑی، کھپرو،اتھنگو، چونڈکو، ڈیپلو، اللہ والا چوک ڈیپلو سٹی،سیہون ،شریف،ہیرا آباد نزدسنٹرل جیل حیدر آباد،قاسم آباد،ٹنڈو جام،لطیف آباد نمبر10،فتح چوک،نگر پارکر اورویروا ہ میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ان تمام سینٹرز میں پاکستان رینجرزکے ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے عوام کو ہیٹ اسٹروک کی صورت میں طبی امداد کے ساتھ ساتھ اس سے بچنے کے لیے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیاہے۔