Live Updates

ْ پیپلز فریڈم لیگ کے زیر اہتمام مظفر آباد میںبھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر کو قتل گاہ بنارکھاہے،عالمی طاقتوں کی کشمیر کی سنگین صورتحال پر خاموشی افسوسناک ہے، فاروق رحمانی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوںنہتے شہریوں کے قتل عام، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، گرفتاریوں‘چھاپوں اور جیلوں میں نظربند کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کے خلاف آج مظفر آباد میں پریس کلب سے شہیدبرہان چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریلی کی قیادت سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کی۔انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر کو قتل گاہ بنارکھاہے جہاں معصوم طلباء، نوجوانوںاورعام شہریوں کو قتل اوراملاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے کشمیر کی سنگین صورتحال پر چپ سادھ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈز اٴْٹھا رکھے تھے جن پر مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے ، مقبوضہ علاقے میں جرائم کے ارتکاب پر بھارت کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ چلانے اورکٹھوعہ میں کم سن آصفہ کی آبروریزی اور قتل میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دلانے کے مطالبات درج تھے۔ ریلی سے تحریک انصاف کے رہنما خوا جہ فاروق احمد‘ پاسبان حریت کے عزیر غزالی‘ چودھری وسیم ‘ محمد ندیم رفیع اور کئی طلباء نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات