اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا فائنل میچ فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ کے مابین کھیلا جائے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:33

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا فائنل میچ فیڈرل ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا فائنل میچ فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے ساتھ میوزک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے کرکٹ کے شائقین کو گلوکار فاخر علی اپنی آزاو سے محضوظ کریں گے آن لائن کے مطابق تیسرے پاکستان کرکٹ کپ 2018ء کافائنل آج دوپہر 2.30پر اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو گئیں اور میچ 50.50اورز کا ہوگا اور ڈے انیڈ نائٹ ہوگا ، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں اور یہاں پر پی سی بی کو ضلعی انظامیہ کرائے پر اسٹیڈیم حاصل کرناپڑھتا ہے اور ایک اندازکے مطابق پی سی بی نے پاکستان کپ ٹورنامنٹ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ایک کروڑ روپے ذائد رقم ادا کی ہے جبکہ پاکستان کپ 2018ء میں ملک بھر سے پانچ ٹیمو ں نے حصہ لیا جن میں پنجاب ،سند ھ ،بلوچستان ،فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ شامل تھیں اور مجموعی طور 11میچز کھیلے گئے تاہم اس دو ران پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کرکٹ شایقین کو اسٹیڈیم لانے میں مکمل طور ناکام نظر آئی ہے تاہم آج فائنل میچ ہے اس میں پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلئے گلوکار فاخر علی کی مدد حاصل کی ہے جوکہ کرکٹ شائقین کو فائنل میچ میں وقفے وقفے سے اپنی آزاو کا جاددجگا کر محضوظ کریں گے، اس سلسلہ میں انتظامیہ نے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہی