فیصل آباد،موبائل تنازع پر دوست نے دوست کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) دوستوں میں موبائل کاتنازعہ ، ایک دوست نے دیگر ساتھوںکے ہمراہ چھریوں کے وار کر نویں کلاس کے دوست کو قتل کردیا آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ محمد حسن ولد اللہ بخش طالب علم کا اپنے دوست افضال بلوچ سے موبائل کے سلسلے میں تنازعہ ہو گیا اور آپس میں گالی گلوچ ہو گئی اس رنجش کا بدلہ لینے کیلئے افضال بلوچ نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست محمد حسن کو سوتے میں حملہ کر کے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم افضال کو گرفتار کر لیا