فیصل آباد،تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے محنت کش اورتیز رفتا رکار الٹنے سے دو شیزہ جاں بحق

ہفتہ 5 مئی 2018 18:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے محنت کش اورتیز رفتا رکار الٹنے سے دو شیزہ جاں بحق کار میں سوار نوجوان زخمی ہوگیاآن لائن کے مطابق ہجویری ٹائون کا رہائشی60سالہ غلام رسول ولد خدا بخش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس آرہا تھا کہ جناح کالونی میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا ، سر میں لگنے والی چوٹ سے ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی کینال روڈ واپڈا سٹی کے قریب کار نمبری 8201ایل ای ایل تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری جس میں سوار پچیس الہ ماہ نور اسلام دختر اسلام زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ کار میں سوار رضا ٹائون کا رہائشی نوجوان ستائیس سالہ اسماء معمولی زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دی پولیس کے مطابق مرنیوالی لڑکی کے ورثاء نے کارروائی کروانے سے انکار کردیا ‘نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی