شام ؛دو دہشتگرد گروپوں میں خونریزجھڑپیں،متعدد ہلاک،درجنوں زخمی

ہفتہ مئی 18:35

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) شام میں 2 دہشتگرد گروہوں میں خونریز لڑائی ہوئی،جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔شامی نشریاتی ادارے کے مطابق لڑائی قسد گروہ اور قوات النخبہ گروہ سے وابستہ دہشتگردوں کے درمیان ہوئی ہے،لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب قسد گروہ نے النخبہ گروہ کے ایک اہلکار سے ہتھیار زمین پر رکھنے کا مطالبہ کیا،یہ لڑائی دیر الزور کے جنوب مشرق میں ابو حمام علاقے میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل جیش العزہ نامی دہشتگرد گروہ کا سرغنہ خالد معراتی معروف ابولہب جنوبی ادلب کے علاقے خان شیخون میں اپنے ہی گروہ کے مخالف عناصر کے ہاتھوں مارا گیا تھا جبکہ تحریرالشام نامی دہشتگرد گروہ کا سرغنہ اور نام نہاد قاضی شرع عبداللہ المحیسنی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا تھا۔قاتلانہ حملے کے بعد مذکورہ دہشتگرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 3دن کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی تھی۔اس سے پہلے صوبہ ادلب میں تحریر الشام کا ایک سرغنہ کفر بطیخ، جیش الاحرار کا مقامی سرغنہ ابوسلیم بنش، شام مخالفین نامیدہشت گرد گروہ کے خفیہ نیٹ ورک کا سرغنہ مصطفی حاج علی بھی نا معلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھی

متعلقہ عنوان :