سیدوشریف ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کا افتتاح

مریضوں اور تیماد اروں میں دوپہر اور شام کا کھانا مفت تقسیم کیا جائیگا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:35

سوات،سیدوشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بحریہ ٹاؤن نے سیدوشریف ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کا افتتاح کردیا ہے جس میں بیک وقت5000 افراد کیلئے کھانا کھانے کی سہولت موجود ہے جبکہ مریضوں اور تیمارداروں میں دوپہر اور شام کا کھانا مفت تقسیم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ریلیف آپریشنز کے سربراہ بریگیڈیئر(ر) طاہر بٹ نے کہا ہے کہ سیدوشریف ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کے لئے پرآسائش عمارت تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بحریہ دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس دسترخوان میں بیک وقت 5000افراد کے کھانا کھانے کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں اور تیمارداروں میں دوپہر اور شام کا کھانا مفت تقسیم کیا جائے گا جبکہ خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ سروس و اسٹاف رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد شہروں میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے انتہائی عالیشان بحریہ دسترخوان قائم کئے گئے ہیں جہاں لاکھوں غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا جاتا ہی۔

متعلقہ عنوان :