کراچی ،جلسے سے قبل ٹنکی گرائونڈکے اطراف متحدہ مخالف بینرزلگ گئے

ہفتہ مئی 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے سے قبل لیاقت آبادٹنکی گرائونڈکے اطراف متحدہ مخالف بینرزلگ گئے جبکہ لیاقت آباد میں غریب آبادچورنگی شہداء مسجدلیاقت آباداورحسینیہ امام بارگاہ ایف سی ایریامیں ایم کیوایم پاکستان کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے 5مئی کوہونے والے ٹنکی گرائونڈکے جلسے کے سلسلے میں رابطہ مہم جاری ہے اس دوران نامعلوم افرادنے لیاقت آبادمیں سیاسی جماعتوںکے جلسوںکے خلاف بینرزلگادیئے ،ان بینرزپرجلسہ چھوڑوپانی بجلی اورگیس دومنجانب اہلیان لیاقت آبادتحریرتھا،کوٹہ سسٹم کاخاتمہ ،محصورین پاکستان کی وطن واپسی کی کوشش کرو،جیسی عبارات درج تھیں ،،نئے میڈیکل کالجزاوریونیوسٹیزکے قیام کامطالبہ کیاگیاتھا،عوام کوجلسے میں شرکت کی دعوت دینے والے مسائل پوچھنے کبھی نہیں آئے کاشکوہ کیاگیاتھا،ان بینرزکواب ہٹالیاگیاہے ،واضح رہے کہ لیاقت آبادکی جانب سے مخالفانہ بینرزلگادیئے گئے تھے ،دوسری جانب اہلیان لیاقت آبادکی جانب سے لیاقت آبادکے تین علاقوںغریب آبادچورنگی شہداء مسجدلیاقت آباداورحسینیہ امام بارگاہ ،،ایف سی ایریامیں متحدہ مخالف مظاہرے کئے گئے ان مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے ،مظاہرین کاکہناتھاکہ ایم کیوایم والوںکوپانچ سال کے بعدمہاجروںکی یادکیسے آگئی