نکاح کیس،اداکارہ میرا عدالت پیش نہ ہو سکیں،سماعت ملتوی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

نکاح کیس،اداکارہ میرا عدالت پیش نہ ہو سکیں،سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستانی اداکارہ میرا کی جانب سے نکاح تکذیب کے کیس میں گزشتہ روز اداکارہ میرا اور ان کے وکیل بلخ شیر کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی اداکارہ میرا کے وکیل نے اپنے جونیئر وکیل کے توسط سے عدالت کو بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جبکہ اداکار میرا بھی کراچی گئی ہوئی ہیں اس لئے وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی کہ اداکارہ میراامریکہ گئی ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہونگی جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :