لاہور،خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام،ایف آئی نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے سائبر کرار سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے والے واپڈا ٹائون کے رہائشی ملزم خالد سعید کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، سائبر کرائم سرکل کے سینئر تفتیش کار رانا عبیداللہ نے آن لائن کو بتایا کہ واپڈا ٹائون کی رہائشی مسماة خالدہ بتول نے ملزم سعید کے خلاف درخواست دی کہ ملزم اسے جنسی ہراساں کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کی جنسی بھوک نہ مٹانے کی صورت میں اسے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم جس میں سینئر تفتیش کار عبداللہ، فخر عباس انسپکٹر سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے واپڈا ٹائون میں ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے برآمد موبائل فون کا ڈیٹا قبضہ میں لے لیا جس میں قابل اعتراض مواد موجود تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔