لاہور، ہوٹل سی45 سالہ شخص کی لاش برآمد،پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) لکشمی چوک کے قریب واقع نیشنل ہوٹل کے کمرے سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے بتایاگیا ہے کہ نیشنل ہوٹل میں رہائش پذیر 45 سالہ راشد گزشتہ روز اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایاگیا جس پر ہوٹل انتظامیہ نے راشد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی راشد کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ہوٹل میں پہنچ کر تمام شواہداکھٹے کرنے کے بعد کمرے کو سیل کر دیا متوفی راشد کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا اورگزشتہ ایک ہفتہ سے ہوٹل میں رہائش پذیر تھا تاہم پولیس نے موت کے بارے میں کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :