لاہور، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 40 سالہ شہری جاں بحق

ہفتہ مئی 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوئوں نے 40 سالہ شہری کو قتل کر دیا بتایاگیا ہے کہ عیسیٰ آباد میں مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوئوں نے چالیس سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :