الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے یا نہیں خاص قسم کا چشمہ لگا کر دیکھنا پڑے گا،چوہدری شجاعت

نواز شریف میں ہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام بتائیں،خیبر پختونخوا میں تمام کام ہمارے لوگوں نے کیا،سربراہ ق لیگ

ہفتہ مئی 18:38

الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے یا نہیں خاص قسم کا چشمہ لگا کر دیکھنا پڑے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوںگے یا نہیںخاص قسم کا چشمہ لگا کر دیکھنا پڑے گا جبکہ مسلم لیگ ق ہی تمام مسا ئل حل کر سکتی ہے، نوازشریف میںہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام بتائیں،اپنی ناکامی چھپانے کے لے دوسروںپر الزام نہ لگائیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے پارٹیاں بدل رہے ہیںاور ہم اپنی پارٹی میںشامل ہونے والوںکو خوش آمدید کہتے ہیںجبکہ تمام ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ق کے پاس ہے خیبر پختونخواہ میںجتناکام بھی ہوا بالواسطہ یا بلا واسطہ ہمارے ہی لوگوںنے کیا کیونکہ مسلم لیگ کی حکومت میں 12 لوگ ہما رے تھے ،انھوںنے کہا کہ انتخابی اتحاد کے متعلق پار ٹی میںمشاورت کی جائے گی ،البتہ آئندہ عام انتخابات کا بر وقت انعقاداور پارلیمنٹ معلق ہو گی یاا کثریت والی۔

(جاری ہے)

یہ تو خاص چشمہ لگا کر ہی دیکھنا پڑے گا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف میںاگر ہمت ہے تو خلا ئی مخلوق کانام بتائیںانھوںنے پتا نہیںکس کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے ۔ نوازشریف اپنی ناکامی چھپانے کے لے دوسروںپر الزام تراشی بند کریں نوازشریف کے جیل جانے یا نہ جانے کے سوال پر انہوںنے کہا کہ فیصلہ آنے سے پہلے کوئی رائے قائم کرناقبل ازوقت ہوگا