وزیر اعلی پنجاب کے دورہ بہاول پور پر انوکھا احتجاج

کسان بورڈکی خواتین نے فریدگیٹ پر بحالی صوبہ کیلئے علامتی پھانسیاں دیں مظاہرین نے پلے کارڈ ز اوربینرز اٹھار کھے تھے جن پر بحالی صوبہ بہاول پورکے حق میں نعرے درج تھے

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

وزیر اعلی پنجاب کے دورہ بہاول پور پر انوکھا احتجاج
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب کے دورہ بہاول پور پر انوکھا احتجاج کسان بورڈکی خواتین نے فریدگیٹ پر بحالی صوبہ کیلئے علامتی پھانسیاں دی مقررین نے بحالی صوبہ بہاول پورکے حق میں نعرے لگائے مظاہرین نے پلے کارڈ ز اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر بحالی صوبہ بہاول پورکے نعرے درج تھے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کسان بورڈ بہاول پور‘جماعت اسلامی ‘شعبہ خواتین کی زیراہتمام فریدگیٹ بہاول پورپرجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسیدوسیم اختر‘ کسان بورڈ کے مرکزی چیرمین ‘تحریک صوبہ بہاول پور وکسان بورڈ جام حضور بخش لاڑ کی قیادت میں بحالی صوبہ بہاول پور کے حوالہ سے علامتی پھانسیاں لیں گئی اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور صوبہ ہماراحق ہے ہم کسی بھی نئے صوبے کے قطعی مخالف نہیں ہیں بہاول پورصوبہ کوفوری بحال ہوناچاہے اوربہاول پورصوبہ بحالی کے بعد پاکستان کاسب سے خوشحال صوبہ ہوگا اب یہاں کی خواتین بھی اپنے حق کے لئے سڑکوں پرنکل پڑی ہیں ہماری محرومیوں کی داستان طویل ہے میں نے پنجاب اسمبلی اوردیگرفورم پرہمیشہ بہاول پور کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے آوازبلندکی ہے متعددباراسمبلی فلورپر بحالی صوبہ کی قراردادوں پر عمل درامد کے لئے بھی آوازبلندکرچکاہوں تحریک صوبہ بہاول پور وکسان بورڈ جام حضور بخش لاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پورصوبہ ہماری زندگی اور موت کامسئلہ ہے کسان بورڈ علاقہ کی محرومیوں کے حوالہ سے ہمیشہ ہرفورم پر آواز بلندکرتارہاہے اب بھی ہماری سینکڑوں مائیں بہنیں سخت دھوپ میں صوبہ بہاول پورکی بحالی کے لئے سڑکوں پرنکلی ہوئی ہیں ہم اپنی مائوں بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں اورحکمرانوں کواب ہماراحق دیناہوگا جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ کالولی پاپ یہاں کی عوام قبول نہیں کریگی ہماراصرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ صوبہ بہاول پور بحال کی جائے وسائل کی بہترتقسیم کے لئے ہم نئے یونٹ کی تشکیل کے حق میں ہیںضلعی صدر متحدہ مجلس عمل بہاول پور ڈاکٹرمحمداشرف نے کہا کہ بحالی صوبہ کے ایشوپر تمام مذہبی اورسیاسی جماعتیں ایک پیج پرہیں ضلعی نائب صدر کسان بورڈ خواتین ونگ مہناز بی بی نے کہاکہ بنت بہاول پورطاہرہ خان مرحومہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بحالی صوبہ بہاول پور کی تحریک کواپنے خون سے سینچے گے اکرم انصاری نے کہا تحریک بحالی صوبہ کی تمام تنظیمیں متحداورایک نکاتی ایجنڈہ بحالی صوبہ بہاول پورپرمتفق ہیں قاسم کھوکھر نے کہاکہ ہمارامطالبہ پورانہ ہونے کی صورت میں ڈویژنل بھرکی اہم شاہراہوں اور ریلوے ٹریک پردھرنادیاجائیگا تحصیل صدر کسان بورڈ غلام مصطفی چنڑنے کہاکہ ہم صوبہ بحالی کیلئے ہرقربانی دینے کے لئے تیار ہیں اب ہمارے احتجاج کادائرہ کار تحصیل ہیڈ کوارٹر اوریونین کونسل کی سطح پر بھی پہنچے گاجلیل ہاشمی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف دیکھ لو بہاول پورکے لوگ کسی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پرمجبور ہیں ن لیگ نے بحالی کاوعدہ کرکے اسے ایفاء نہیں کیا اب بہاول پورکی عوام ن لیگ کے دھوکہ میں نہیں آئیگی بحالی صوبہ کے بغیرکوئی آپشن قبول نہیں کریں گی