اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے لندن روانہ ہوں گی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:51

اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ) تھیٹر کی نامور اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔ طنز و مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامے کو لندن کے 16بڑے شہروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ڈرامے میں ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کرینہ جان نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں میرے پرستار موجود ہیں جو میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ، یہ ان کی محبت ہے جو مجھے ا?گے بڑھنے میں حوصلہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن ڈرامہ کے لئے ان دنوں خصوصی ڈانس ا?ئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کو ضرور پسند ا?ئے گی۔ اس ٹور کی پرموٹر معروف اداکارہ زارا اکبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :