سونم کپور کی شادی آٹھ مئی کو ہوگی ، تیاریاں شروع کر دی گئیں

ہفتہ مئی 18:51

سونم کپور کی شادی آٹھ مئی کو ہوگی ، تیاریاں شروع کر دی گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی آٹھ مئی کو ہوگی اس سلسلے میں تیاریا شروع کر دی گئیں میا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی شادی 8 مئی کو ہونے کی تصدیق کردی گئی اور ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی سامنے آگیا۔۔۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوت نامے کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا ا?غاز 7 مئی کو ہوگا، جو اگلے دن یعنی 8 مئی تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

سبز رنگ کے دعوت نامے کے مطابق 7 مئی کو اداکارہ کی رسم حنا کی تقریب کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔رسم حنا کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر ’سنگیت‘ کا پروگرام بھی ہوگا۔اگلے دن ان کی شادی کی تقریب دوپہر کو ہوگی، جس کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ کرایا جائے گا۔سونم کپور اور ان کے دولہا کی جانب سے 8 مئی کو رات 8 بجے پارٹی دی جائے گی، جس میں بولی وڈ شخصیات سمیت متعدد شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :