دعوی دار شوہر آمنے سامنے،لڑکی کے بیان معاملہ حل کر دیا

عدالت نے شمعون شہری کی درخواست مسترد کر دی ،لڑکی کومل کو شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

ہفتہ 5 مئی 2018 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) لاہور کی مقامی عدالت میں ایک لڑکی کے دو دعوی دار شوہر سامنے آ گئے۔ عدالت نے لڑکی کے بیان پر معمہ حل کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر اعوان نے شمعون نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس کی لڑکی کومل سے دو ماہ پہلے پسند کہ شادی ہوئی لیکن نبیل نامی لڑکے نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو بازیاب کرایا جائی. عدالت کے سامنے کومل نے درخواست گزار کے دعویٰ جو رد کر دیا اور واضح کیا کہ وہ شمعون کو جانتی تک نہیں ہے اس بلا جواز پریشان کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کومل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائی. ایڈیشنل سیشن جج نے لڑکی کو اس کی خواہش پر اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی اور لڑکی کے شوہر ہونے شخص کی درخواست مسترد کر دی۔