ملکی ترقی میں شاہراہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، احسن اقبال

سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں،جس بندے نے ایک دن بھی کوئی ادارہ نہیں چلایا اس کو 20کروڑ عوام کا ملک نہیں دے سکتے،ہم اداروں سے تصادم نہیں امن چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

ہفتہ مئی 19:08

ملکی ترقی میں شاہراہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ملکی ترقی میں شاہراہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے،سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں،جس بندے نے ایک دن بھی کوئی ادارہ نہیں چلایا اس کو 20کروڑ عوام کا ملک نہیں دے سکتے،ہم اداروں سے تصادم نہیں امن چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ احسن اقبال نے نارووال سے لاہور موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کرتی ہے،سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا،سڑکیں پیداواری اشیاء کو مارکیٹ تک،طالبعلم کو تعلیمی درسگاہ تک،مریض کو ہسپتال تک اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں۔2013ء اور2018ء کے پاکستان میں بہت فرق ہے،اگلے الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ایل این جی ٹرمینل مکمل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف کمنٹیٹر اور کوچ ہیں،انہوں نے ایک دن بھی کوئی وفاقی یا صوبائی ادارہ نہیں چلایا تو20کروڑ عوام کا ملک ان کے حوالے کیسے کردیں۔۔پشاور میں میٹرو کے نام پر کھنڈر بنا دئیے گئے،1700کلومیٹر موٹروے پاکستان میں بنی اور اگلے سال کے اختتام پر2200کلومیٹر تک موٹروے پہنچ جائیگی۔۔پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے ساتھ بجلی کی ترقی میں بھی اضافہ ہوا،مسلم لیگ(ن) اداروں کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ امن چاہتی ہے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بھی امن چاہتی ہیں۔