Live Updates

لیاقت آباد جلسے کی کامیابی: پیپلز پارٹی نے کراچی میں ایک اور بڑے جلسے کا اعلان کردیا

12مئی کو گلشن اقبال میں جلسہ کریگی،جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پیپلزپارٹی نے لیاقت آباد جلسے کی کامیابی کے بعد کرچی میں ایک اور جلسے کا اعلان کردیا ہے،پیپلزپارٹی12مئی کو گلشن اقبال میں جلسہ کریگی،جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عوامی رابطہ مہم میں تیزی سے لاتے ہوئے اور آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نی12مئی کو گلشن اقبال میں جلسے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے لیاقت آباد جلسے کی کامیابی کے بعد اور سانحہ12مئی کی مناسبت سے جلسے کا اعلان کیا ہے جس سے بلاول بھٹو زرداری اور سعید غنی کے علاوہ دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف بھی12مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کرچکی ہے۔اس لئے مقتدر حلقوں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی بھی اسی دن جلسے کا اعلان کر دیتی ہے جس دن تحریک انصاف کسی بھی مقام پر جلسہ کر رہی ہوتی ہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات