چیف جسٹس آف پاکستان نے خاران میں 6 مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کو نوٹسز جاری کوئٹہ رجسٹری میں 11 مئی کو کیس کی سماعت ہو گی

ہفتہ 5 مئی 2018 19:17

چیف جسٹس آف پاکستان نے خاران میں 6 مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے خاران میں 6 مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کو نوٹسز جاری کوئٹہ رجسٹری میں 11 مئی کو کیس کی سماعت ہو گی گزشتہ روز خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹاور پر کام کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کو نشانہ بنایا جن میں سی6 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا چیف جسٹس آف پاکستان میا ثاقب نثار نے خاران واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 11 مئی کو مقرر کرنے کا حکم دیدیا جبکہ سپریم کورٹ نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی واقعہ کا بھی گزشتہ روز نوٹس لیا تھا اور11 مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں سماعت ہو گی۔