کسووال:نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا

ڈالپ سوار 6 مسلح ڈاکو پولٹری فارم سے لاکھوں روپے کی مرغیاں اور نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 5 مئی 2018 19:17

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ڈالپ سوار 6 مسلح ڈاکو پولٹری فارم سے لاکھوں روپے کی مرغیاں اور نقدی لوٹ کر فرار،تفصیل کے مطابق گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار چار نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے نواحی پل 3 چودہ ایل پر ناکہ لگا کر علی حبیب کاٹھیہ ،بلاول کاٹھیہ،ندیم کاٹھیہ،بگا جٹ اور راشد جٹ سے مجموعی طور پر پانچ عدد موبال فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں ڈالہ سوار 6 مسلح ڈاکو ؤں نے نواحی گاؤں 8 چودہ ایل کے رہائشی رانا ظہور کے پولٹری فارم سے سوا دولاکھ روپے مالیت کی مرغیاں اور 30 ہزار روپے نقدی لوٹ لی،پولٹری فارم مالک پر تشدد بھی کیا اور فرار ہو گئے،ایس ایچ او رانا زاہد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تمام ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،