صوفی مسعوداحمد صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے : تنظیم مشائخ عظام

تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے اراکین آج پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پر حملہ امن و محبت ، روا داری اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ،اس حملے میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروںکوسرعام لٹکایا جائے۔ ان خیالات کا تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ۔ پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر افتخار احمد نقشبندی ، پیر محمد راشد نقشبندی ، پیر احسان الحق معصومی سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ہمیشہ معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دیا ہے ، گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پرمولوی مبشر اور دیگر نام نہاد علماء نے بغیر تحقیق ان کے خلاف من گھڑت پراپوگنڈہ اور منافرت پھیلائی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ دریں اثنا امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی پر قاتلانہ حملے کیخلاف پورے میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرلاثانی سیکرٹریٹ پر نماز جمعہ کے وقت قاتلانہ حملہ کردیاگیا ،حملہ آورنے خنجرکیساتھ حملہ کیا،حملے میں صدیقی لاثانی سرکار سمیت پانچ چھ مریدین بھی شدید زخمی ہوگئے،حملہ آورپکڑاگیا جسے پولیس کے حوالے کردیاگیا ،ابتدائی تحقیقات جاری ہیں،زخمیوںکوابتدائی طبی امدادکیلئے سول ہسپتال فیصل آباد پہنچادیاگے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔

میڈیا ونگ کی طرف سے جاری اطلاعات کیمطابق صوفیاء کرام امن کے پیکر ہوتے ہیں،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،مفتی مبشر اوراس کے کارندوںنے سوشل میڈیا پر زہر اگل کراورانتشار پھیلاکرپاکستان میں شرانگیزی پھیلائی ،اس شرانگیزی کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوئے ،حکومت وقت کو ایسے ظالموں کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت ترین کاروائی کرنی چاہیے،مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق علماء حق کی خاموشی نے علماء سو کی سازش کامیاب کروا دی۔

دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرقاتلانہ حملے کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل گئی۔لاکھوںمریدین ،عقیدت مندوں،مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ عظام اورمذاہب عالم کی معتبرشخصیات کی طر ف سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی،مرکزی سیکرٹریٹ سے مریدین کوپرامن رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلیفئرفائونڈیشن کے اراکین اس قاتلانہ حملے کے خلاف آج 6مئی بروز اتوار دوپہر 1بجے لاہور پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے