صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی نے نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کااجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا

ہفتہ مئی 19:19

صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی نے نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کااجلاس کل لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) نظام مصطفیٰ متحدہ محاذکے چیئرمین صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی نے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظرمیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کااجلاس6مئی 2018ء بروز اتوار صبح 10بجے لاہور میں طلب کرلیا ہے اجلاس جے یو پی اور نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی میزبانی میں جے یو پی کے مرکزی دفتر ہاؤس نمبر 112 بلاک JADE پارک ویوہاؤسنگ سکیم نزدٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ لاہور میں ہوگاجس میں نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :