اوکاڑہ کینٹ:نکاسی آب کا نظام درھم برھم ،مچھروں کی بہتات، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

پانی کھڑا رہنے سے گھروں کی دیواریں بوسیدہ ہوکر گرنے لگیںاہل علاقہ سراپا احتجاج

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سالو وال اڈا تحصیل دیپالپور نکاسی آب کا نظام درھم برھم ،مچھروں کی بہتات مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،پانی کھڑا رہنے سے گھروں کی دیواریں بوسیدہ ہوکر گرنے لگیںاہل علاقہ سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق سالوال اڈا تحصیل دیپالپور میں سیوریج کا نظام ناقص ہونے سے کئی کئی روز تک پانی میں کھڑا رہنے سے مچھروں مکھیوں کی بہتات ہوچکی ہے تحصیل میونسپل کمیٹی دیپالپور کا عملہ اپنے فرائض سے کوتاہی کا مرتکب ہو رہا ہے اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی خاص طور پر سیوریج کے اصلاح احوال پرفوری توجہ دی جائے

متعلقہ عنوان :