ماں بچہ صحتمند ہو گا تو پورا معاشرہ صحتمند ہو گا، مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ماں بچہ صحتمند ہو گا تو پورا معاشرہ صحتمند ہو گا،تربیت یافتہ کمیونٹی مڈوائفز کی کاوشوں سے ماں بچے کی صحتمندی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے پاکستان میں ماں بچے کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم کرنے میں کمیونٹی مڈوائفز نے اہم کردار ادا کیا,ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر اور مانیٹرنگ آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام افضل کامیانہ نے انٹرنیشنل کمیونٹی مڈوائف کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں کیا،دور دراز اور پسماندہ علاقے میں مڈوائفز نے زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مڈوائفز گھر گھر جا کر ماں بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ نارمل ڈلیوری، فیملی پلاننگ، اور روایتی دائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں افضل کامیانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 65 فیصد زچگی غیر تربیت یافتہ دائیوں کے ہاتھوں سے ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے سالانہ 43 ہزار خواتین حمل اور زچگی کے دوران مختلف پچیدگیوں کے باعث وفات پا جاتی ہیںاس حد تک بڑھتی ہوئی شرح اموات ایک بہت بڑا المیہ ہے انھوں نے کہا کہ عالمی مڈوائفری ڈے کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ نہ صرف ماں بچے کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم کرنا ہے بلکہ ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہیں

متعلقہ عنوان :