پنجاب حکومت مستقبل سے ہم آہنگ ترقیاتی ترجیحات کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ڈا کٹر ارشاد احمد

ضلع کی سطح پر ای لائبریری کا قیام اسی حکمت عملی کی کڑی ہے ای لائبریری کے قیام سے مستقبل سے ہم آہنگ ،علم اور آگاہی کی ترویج میں مدد ملے گی ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مستقبل سے ہم آہنگ ترقیاتی ترجیحات کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ضلع کی سطح پر ای لائبریری کا قیام اسی حکمت عملی کی کڑی ہے ای لائبریری کے قیام سے مستقبل سے ہم آہنگ ،علم اور آگاہی کی ترویج میں مدد ملے گی ای لائبریری سے عام لوگوں ،طالبعلموں ،محققین،سکالرز،اساتذہ کو اپنے علمی اور تحقیقی کاموں کے سلسلہ میں بھر پور معاونت ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ای لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پنجا ب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پروگرام آفیسر انعم لاشاری نے بتایا کہ بنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے باہمی اشتراک سے بننے والی اس ای لائبریرے سے ہر اس شخص کو فائدہ پہنچے گا جو علم اور آگاہی کے لئے جدو جہد کر رہا ہے اس کے قیام سے معاشرہ میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ حاصل ہو گا اس لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کو آن لائن ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی وہ ایچ وہ سی کی ڈیجیٹل لائبریری پنجاب ،ڈیجیٹل لائبریری اخبارات ،بین الاقوامی اعداد و شماراردو اور انگریزی عدد ،فزکس سمیت سائنسی مضامین ،تحقیقی مکالہ جات سے استفادہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انعم لاشاری نے کہا کہ لائبریری سے استفادہ کرنے کی کوئی فیس نہ ہے فری ممبر شپ دی جا رہی ہے یہ ای لائبریری صبح 9بجے سے شام 5بجے تک لوگوں کے لئے کھلی رہے گی ابتدائی طور پر ای لائبریری میں مختلف موضوعات پر 3ہزار کتب رکھی گئی ہیں آن لائن ڈیٹا تک رسائی کے لئے 15کمپیوٹر اور 30لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کانفرنس ہال کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کے لئے الگ الگ مطالعہ کے لئے کمرے مختص کئے گئے ہیںای لائبریری کے لئے آکسفورڈ سمیت دنیا کی دیگر جامعات سے بھی استفادی کیا جا سکے گا اس موقع پر لائبریری کے لائبریرین ابراہیم وڑائچ نے ای لائبریری کی افادیت ،فراہم کی گئی کتب ،انٹر نیٹ ،وائی فائی سمیت دیگر سہولیات اور طالب علم بچوں کی دلچسپی کے موضوعات اور انیمیٹڈ فلموں سے متعلق بریفنگ دی ۔

افتتاحی تقریب میں افسران ،سول سوسائٹی کے نمائندوں ،یونیورسٹی کے اساتذ ہ ،طالب علموں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی لوگوں نے ضلع اوکاڑہ کی عوام کے لئے ای لائبریری کے قیام اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ای لائبریری کو فنگشنل بنانے کے لئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا