مختلف وارداتوں میں طلائی زیورات ‘نقدی اور 3موٹر سائیکلیں چرا لئے گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی اور 3موٹر سائیکلیں لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات امامیہ کالج کے قریب ہوئی یہاں محمدابرار دکان بند کرکے اپنی موٹرسائیکل نمبری 340/SLNپرشہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل مالیتی 58ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات نواحی گائوں 53/5-Lمیں ہوئی یہاں محمدافضل وغیرہ 4ملزمان محمداسلم کے گھر میںدیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات و نقدی وغیرہ 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں اکائونٹ آفس میں نامعلوم ملزمان نے محمدطاہر خان کی موٹرسائیکل نمبری 7873/SLLمالیتی 68ہزار روپے دفتر کے باہر سے اور سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے محمدعدنان کی موٹرسائیکل نمبری 59/SLK مالیتی 50ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :