آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان بھی برآمد،پولیس کے مطابق گائوں 109/12-L میں عبدالحق اور اسکا ساتھی پٹاخے بیچ رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 35 شرلیاں اور 50 پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :