جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 12ملزمان گرفتار

ہفتہ مئی 19:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ R.Aبازار پولیس نے ارسلان سی08ٹین بیئر،،تھانہ سول لائن پولیس نے ماجدسی03بوتل شراب،واجد سی05لیٹر کھلی شراب،،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مون مسیح سی10لیٹر کھلی شراب،،تھانہ نیوٹائون پولیس نے فیصل سی05لیٹر کھلی شراب،،تھانہ سول لائن پولیس نے ذیشان سی01عدد پستول 30بور معہ03روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عامر سی01عدد پستول 30بور معہ02روند،نور رحمنٰ سے 01عدد کارپین معہ 12روند،،تھانہ سٹی پولیس نے عاصم سی25روند،،تھانہ وارث خان پولیس نے نوید سی01عدد پستول 30بور معہ03روند،جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے خر م سی01عدد پستول 30بور معہ05 روند،،تھانہ سول لائن پولیس نے فرحت کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبدالحالق اور اقبال کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔