قمار بازوں کیخلاف کاروائی میں05ملزمان گرفتار

ہفتہ مئی 19:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی05ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دائوپر لگی ہوئی رقم اور موبائیل فونز برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے چند اشخاص ہزارہ کالونی جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کر کے 05 ملزمان حسیب،طفیل ،امجد ،ابرار اور عبدالرشیدکو بزریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے انکے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 17850/-روپی04عدد موبائیل برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :