ایکوسسٹم سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ ڈاکٹر عمر سیف

ہفتہ مئی 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے پانچ سال پہلے قائم شدہ پروجیکٹ پلان 9میں کاروباری کامیابی کا تناسب 60فیصد ہے، جس نے 70ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے بڑی کمپنیوںکو اپنی طرف متوجہ کیا اور جو ایکوسسٹم کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں بہتری لا رہی ہیں،تقریبا100سے زائد سٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں نے سٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

انہوں نے یہاں" ایکس پوزیشن "9کی تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں150فیصد تک برآمدات کوبہتر بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالوں کے دوران4لاکھ امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ پلان 9نی70ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی اور 160سٹارٹ اپس کے ذریعی1200ملازمتیں فراہم کیں جوکہ معاشی ترقی میں نمایاں کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار ولاسٹی کی جانب سے " ایکس پوزیشن "9میں پاشا کے چیئر مین برقان سعیدنے پاکستانی سٹارٹ اپش کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی نار کے آئی او ٹی کے سربراہ وقارنئیر نے پاکستان میں ہارڈویئر کمپنیوں کیلئے بڑھتے ہوئے رحجان اور مواقع کے بارے میں بات کی۔پینل بحث میں ہارڈ ویئر کے مسائل ،مواقع اور پاکستان میں آئی او ٹی کے مستقبل پر بات چیت ہوئی۔

ٹیلی نارولاسٹی کی جانب سے پاکستان کے پہلے آئی او ٹی ہیکاتھن میں 20ہارڈویئرکمپنیوں کو " ایکس پوزیشن "9میں شرکت کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب جیتنے والی ٹیم کو 1لاکھ25 ہزار،رنر اپ ٹیم کیلئے 50ہزارجبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 25ہزار کی انعامی رقم دی گئی۔تقریب میں10سے 14سال کے طلباء کیلئے روبوٹکس اور 3Dپرنٹنگ پر مبنی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔