نیب نے مشرف اور خاندان کے دیگر افراد کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں

ہفتہ 5 مئی 2018 18:30

نیب نے مشرف اور خاندان کے دیگر افراد کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے خاندان دیگر افراد کے نام جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی لاہور میں موجود پراپرٹی کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریو نیو کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہیں پرویز مشرف، ان کی اہلیہ صہبا مشرف، بیٹی عالیہ رضا اور دیگر کے نام لاہور میں جائیدادوں کی ملکیت کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا ہے۔ نیب کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو لاہور کو لکھے گئے خط میں 9 مئی تک پرویز مشرف اوردیگر کے ریکارڈ فراہم کرنے ہدایت کی گئی ہے۔