شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت پنجاب ملک کے روشن مستقبل کیلئے نوجوان نسل پر سر مایہ کاری کر رہی ہے ‘راجہ اشفاق سرور

آنے والے دنوں نوجوان نسل نے ملک کی بھاگ دوڑ کوسنبھالناہے،گورنمنٹ پوسٹ کالج مری کی ستر سالہ تاریخ کے پہلے کانووکیشن کاانعقاد خوش آئند ہے

ہفتہ 5 مئی 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت پنجاب ملک کے روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل پر سر مایہ کاری کر رہی ہے کیو نکہ آنے والے دنوں میںانہی نوجوان نسل نے ملک کی بھاگ دوڑ کوسنبھالناہے،گورنمنٹ پوسٹ کالج مری کی ستر سالہ تاریخ کے پہلے کانووکیشن کاانعقاد خوش آئند ہے اور یہ امر میر ے لیے قابل فخرہے کہ پہلے کانووکیشن کے موقع پرمیں بطور مہمان خصوصی شریک ہوا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بوٹی مافیہ کا خاتمہ کر کے تعلیم کو اشرافیہ کے اثرات سے بچایااور 2008ء سے صوبہ بھر میںبھرپور تعلیمی اصلاحات کیںجس کی بدولت کم آمدنی والے لوگوں کے بچے نا صرف اپنے ملک میں بلکہ بیرون ممالک کے بہترین تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل مری میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مری کے پہلے تاریخی کانووکیشن کے موقع پر تقریب کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مری کے پرنسپل طارق حبیب ،پرنسپل گورنمنٹ گر لز کالج مری میڈم لبنی ، پرنسپل کامرس کالج محمد انوار،انجینیئر نجیب اللہ ترین،صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل مری راجہ دفتر عباسی ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی مرزاسہیل بیگ،کوارڈینیٹر پی پی ون ارشد عباسی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں ، کارکنو ں ، معززین علاقہ ،مقامی تعلیمی اداروں کے سر براہان،اساتذہ اور طلباء وطالبات کی بڑی تعدادموجود تھی۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ قوموں کی اصل ترقی تعلیم، صحت اور روز گار پر منحصر ہے اگر ہمیںترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہیںتاکہ لوگوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کی خاطر دوردرازعلاقوں میں جانا نہ پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے ملکی ترقی کے لیے مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے طلباء وطالبات کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف یہ آپ کا پہلا قدم ہے اورا سی طر ح محنت کا سفر جاری رکھیں تا کہ ملکی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مری کے پرنسپل طارق حبیب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروںکی زندگی میں کانووکیشن کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

اس وقت کالج میں تقریبا آٹھ سو سے زائد طلبائو طالبات زیر تعلیم ہیںجبکہ طلبائو طالبات کے روشن مستقبل کے لیے پی ایچ ڈی اور ایم فل ز فیکلٹی ممبران پراپنی خدمات سرانجام دے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالج میں تعلیمی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ انٹر کالجیٹ سپورٹس مقابلوں میں کالج کے سٹوڈنٹس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گولڈاور سلور کے تمغے حاصل کیے۔