ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کوگرفتارکر لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کوگرفتارکر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے واپڈا ٹائون میں کارروائی کر کے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم خالدسعید خاتون خالدہ کو ہراساں کرتا تھا جس پر خاتون نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے موبائل سے خاتون کی تصاویر برآمد کرلی ہیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :