مریدکے ،نجی تعلیمی اداروں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے نام پر والدین کو قربانی کا بکرا بنانا شروع کردیا ،تین تین ماہ کی فیسیں طلب

ہفتہ 5 مئی 2018 18:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مریدکے نجی تعلیمی اداروں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے نام پر والدین کو قربانی کا بکرا بنانا شروع کردیا ،تین تین ماہ کی اکٹھی فیسیں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

والدین کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں نے ان سے تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کی اکٹھی فیسیں نہ صرف طلب کی ہیں بلکہ پندرہ سو روپے الگ چھٹیوں کے کاموں کے طلب کئے جارہے ہیں والدین کے مطابق روزے آرہے ہیں اور اوپر سے بچوں کی عید کی خریداری بھی کرنی ہے متوسط طبقہ کے لوگ اکٹھی فیسیں دے یا گھر کا چولہا جلائیں موجودہ حالات سے غریب آدمی پریشان ہے بجٹ کیسے پورا کرسکتا ہے ان حالات سے محکمی تعیلیم باخبر ہونے کے باوجود چشم پوشی سے کام لے رہا ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وزیر اعلی اس بات کا سخت نوٹس لیں نجی تعلیمی اداروں کو لوٹ مار اور من مانی سے روکیں تاکہ غریب بھی سکھ سے اپنے روز کے معمولات چلا سکے