شہرت یافتہ مقبول اور دس سال سے کم عمر حفاظ کے مابین چودھویں سالانہ مقابلے (آج) اتوار 6مئی2018ء سے فیصل مسجد میں شروع ہونگے

ہفتہ مئی 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) رابطہ عالم اسلامی اور انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہرت یافتہ مقبول اور دس سال سے کم عمر حفاظ کے مابین چودھویں سالانہ مقابلے (آج) اتوار 6مئی2018ء سے فیصل مسجد میں شروع ہونگے جو منگل 8مئی 2018ء تک جاری رہیں گے ۔مقابلوںکی افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماء صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصرمہمان خصوصی ہوں گے ،جورابطہ عالم اسلامی اور انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدہ محمد عتین اور ڈپٹی ڈی جی شیخ سعد الحارثی کے ہمراہ آج اتوار 6مئی 2018ء کو صبح گیارہ بجے تقریب کا افتتاح کریں گے ،جبکہ دیگر شخصیات مختلف سیشنوں کی صدارت کریں گی ۔

مقابلوں کے نگران قاری محمد یوسف ہزاروی کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ان میں پورے ملک بشمول آزادکشمیروگلگت بلتستان سے ننھے منے حفاظ شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

مقابلہ حفظ قرآن میں غرائب الحفاظ ،مقدمہ جزری، قرآت عشرہ کے مقابلے بھی شامل کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حفظ ِقرآن کے حوالے سے بچوں کے مابین ان مقابلوں کا آغاز ملک بھر میں 14مارچ 2018ء سے کیا جا چکاہے ،جبکہ فائنل مقابلے 6یا8مئی 2018ء اتوارتا منگل صبح 8سے شام 5بجے تک جاری رہیں گے ۔ آخری نشست منگل8مئی 2018ء کو منعقد ہو گی جس کے آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں سمیت دیگر شرکاء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :